پتوکی ڈاکو راج قائم ‘پولیس سوئی رہی ‘ڈاکو گھر کا صفایا کر گئے

تھانہ سٹی پولیس نے مدعی کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی تا حال ڈکیتی کا کوئی سراغ نہ مل سکا

جمعرات 29 نومبر 2018 12:46

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) پتوکی ڈاکو راج قائم ‘تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں واقع چونیاں روڈ پر ناروکی کاشف چوک میں 7 ڈاکوؤں کی واردات 7 ڈاکوؤں نے فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر دو لاکھ روپے نقدی 2 تولہ طلائی زیورات 10 کلو مکھن گھی ان سلے کپڑے اور دیگر گھریلو قیمتی سامان لیکر فرار ہو گے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں واقعہ ناروکی کاشف چوک چونیاں روڈ صدی احمد کے گھر 7 ڈاکو رات 2:30 بجے کے قریب دیوار پھلانگ کر داخل ھوئے اور اسلحہ کے زور پر فیملی کو ایک جگہ باندھ دیا اور ڈاکوؤں نے گھر میں لوٹ مار کرتے ھوئے دو لاکھ روپے نقدی 2 تولہ طلائی زیورات 10 کلو مکھن گھی ان سلے کپڑے اور دیگر گھریلو قیمتی سامان لیکر فرار ?و گے وارثان کے مطابق ڈاکو گھر میں موجود دال چاول کھاتیرہے اور گھنٹوں لوٹ مار کی جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دے تھانہ سٹی پولیس نے مدعی کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی تا حال ڈکیتی کا کوئی سراغ نہ مل سکا-

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں