تحصیل پتوکی میں ہزاروں نفوس پر مشتمل یوسی حبیب آباد اور ملحقہ آبادیوں کے مکین سیوریج کے گندے پانی والی سبزیاں کھانے پر مجبور

جمعہ 30 نومبر 2018 13:30

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) تحصیل پتوکی میں ہزاروں نفوس پر مشتمل یوسی حبیب آباد اور ملحقہ آبادیوں کے مکین سیوریج کے گندے پانی والی سبزیاں کھانے پر مجبور اعلی حکام نوٹس لیں -تفصیلات کے مطابق حبیب آباد سیوریج سکیم جو کہ محکمہ پبلک ہیلتھ قصور نے مکمل کی اس سکیم میں کرپشن اور خامیاں الگ داستان ہے لیکن جو گندہ پانی شیر گڑھ روڈ پر ڈسپوزل سے ڈائریکٹ فصلوں کو لگ رہا ہے جس میں گوبھی پالک گاجر گندم سمیت دیگر اجناس کاشت ہوتی ہے گندے پانی سے کاشت اجناس سیشہری بے شمار موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں مقامی زمینداروں نے موقف اپنایا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے گندہ پانی صاف کرکے فصلوں کو لگانے کی بات کی تھی لیکن آج تک یہ منصوبہ عمل میں نہیں لایا گیا اس کی وجہ سے ہماری زمینیں برباد ہورہی ہیں اس گھمبیر صورتحال پر جب متعلقہ محکمہ کے افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے انکار کرتے ہوئے اس سکیم سے ہی لاتعلقی کا کہ دیا شہریوں اور زمینداروں نے وزیر اعلی پنجاب, ڈپٹی کمشنر قصور ,ضلع چیئرمین سے فوری نوٹس لینے اور اس غفلت اور کرپشن ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہی-

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں