ضلع قصور میں اغوا کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا‘ نامعلوم افراد نے پتوکی کے تاجر کو چونیاں میں اغوا ء کر لیا

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:33

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) ضلع قصور میں اغوا کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا نامعلوم افراد نے پتوکی کے تاجر کو چونیاں میں اغوا کر لیا ڈی پی او قصور حکم پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پتوکی کا تاجر سنی شوز کا اونر شیخ شہباز اپنی بیوی کو لینے سسرال چونیاں گیا تھا جبکہ شیخ شہباز صبح واک کر نے کے لیے گھر سے باہر نکلہ اور واپس گھر نہیں آیا دوسری جانب انجمن تاجران پتوکی، شوز ڈیلرز ایسوسی ایشن پتوکی، ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں پولیس شیخ شہباز کی برآمدگی کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے تاحال چونیاں پولیس معروف تاجر کی برآمدگی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت آئی جی پنجاب وزیر اعلی پنجاب فوری طور نوٹس لیں ورنہ پتوکی کی تاجر برادری و سیاسی سماجی و دیگر لوگ پتوکی شہر کو بند کرنے پر مجبور ہوں -

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں