پتوکی تین کس مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے 1033950روپے چھین کر فرار ہوگئے

پیر 11 نومبر 2019 14:02

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) پتوکی تین کس مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے 1033950روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق پتوکی آدھن روڈ پر واقع اے ۔

(جاری ہے)

ایس پیٹرول پمپ کا ڈرائیور مصطفیٰ کیش لے کر بنک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ جب مصطفے زاہد ہاؤسنگ اسکیم کے قریب پہنچا تو پیچھے سے تین کس مسلح ڈاکو آئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر مصطفے کو روک لیا اور 10،33950 روپے چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے سلیم ولد فضل دین کی تحریری درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں