ایس ڈی او واپڈا رورل پتوکی تنویر حسین شاہد کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی ‘5 بجلی چور پکڑ لئے

پیر 11 نومبر 2019 14:02

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) ایس ڈی او واپڈا رورل پتوکی تنویر حسین شاہد کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی 5 بجلی چور پکڑ لئے تھانہ سٹی پتوکی نے بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا رورل پتوکی تنویر حسین شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نواحی گاؤں منڈیانوالہ چک نمبر 19 پرانی منڈی پتوکی میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی اور پانچ بجلی چوروں نصیر ولد شریف 2 جاوید ولد عبدالرشید 3 بشارت ولد اعظم علی 4 مبشر ولد شریف 5 زوہیب ولد سردار علی کو دائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ایس ڈی او واپڈا رورل پتوکی تنویر حسین شاہد کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقد مہ درج کرلیا

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں