میونسپل ٹائون کمیٹی پتوکی کے عملے کی ہٹ دھرمی برقرار‘ شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ گندگی کے ڈھیر ،سیوریج سسٹم ناکارہ ہوکر رہ گیا

منگل 2 جون 2020 11:40

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) میونسپل ٹائون کمیٹی پتوکی کے عملے کی ہٹ دھرمی برقرار‘ شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ گندگی کے ڈھیر ،سیوریج سسٹم ناکارہ ہوکر رہ گیا سینٹری انسپکٹروں نے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ بھیجنا معمول بنا لیا ڈی سی قصور ،وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق پتوکی ٹاون کمیٹی کی حدود میں واقع لالا پاک کالونی ،سمیت جگہ جگہ شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور سیوریج سٹم ناکارہ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے درخواست دینے کے باوجود صفائی ستھرائی کا کام نہ ہوسکا ٹاون ،و میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی اور میونسپل کمیٹی پتوکی عملے کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو سب اچھا کی پیش کی جانے لگی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر ،ڈی سی قصور منظر علی جاوید ،وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں اور نالائق ملازمین کو نوکری سے فارغ کرکے اچھے افسران کو پتوکی تعینات کریں

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں