میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹر زکی غفلت کے باعث شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ،تعفن پھیلنے لگا

جمعرات 4 جون 2020 12:10

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹر زکی غفلت کے باعث شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے جس سے تعفن پھیلنے لگا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بلدیہ ملازمین نے سیوریج کی صفائی والی مشینیں ناکارہ کرکے خالی پلاٹوں میں کھڑی کر دی ہیں ۔۔میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹر زکی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جانے لگی ۔پتوکی کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر سے صورتحال کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں