پتوکی ملتان روڈ پر واقع ہائیپر پانڈا جنرل سٹور پر ڈکیتی کی واردات ڈاکووں نے سٹور مالک سمیت فیکٹری ملازم ،کسٹمر کو بھی لوٹ لیا

جمعرات 4 جون 2020 15:09

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پتوکی ملتان روڈ پر واقع ہائیپر پانڈا جنرل سٹور پر ڈکیتی کی واردات ڈاکووں نے سٹور مالک سمیت فیکٹری ملازم ،کسٹمر کو بھی لوٹ لیا تین کس مسلح نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور ہزاروں روپے کی نقدی رقم سگریٹ ،موبائل فون شناختی کارڈ وغیرہ لیکر موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پتوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق پتوکی ملتان روڈ پر واقع ہائیپر پانڈا جنرل سٹور پر تین کس نامعلوم مسلح ڈاکو سٹور میں داخل ہوئے اور گالم گلوچ شروع کردی اور د?م?یاں لگانے لگے ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر سٹور مالک نعمان سے ہزاروں روپے کی نقدی رقم اور سگریٹ وغیرہ لوٹ لی اور سٹور پر انے والے کسٹمر خالد سے ڈاکووں نے ہزاروں روپے کی نقدی رقم اور موبائل فون ،شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین لئے اور موٹر سائیکل سوار ڈاکو اپنی موٹر سائیکل ون ٹو فائیو نمبری 6222 پر فرار ہوگئے سٹور مالک نعمان ،اور فیکٹری ملازم کسٹمر خالد نے الگ الگ نامعلوم ڈاکووں کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی میں درخواستیں دے دیں پولیس نے اپنی قانونی کارروائی شروع کردی

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں