کرپشن کے خلاف سخت ایکشن کا دعویٰ لے کر آنے والے بھی بے نقاب ھو گئے‘محمد فائق شاہ

جمعرات 4 جون 2020 15:09

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے احتساب کے نام پر سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف سخت ایکشن کا دعویٰ لے کر آنے والے بھی بے نقاب ھو گئے، کرپشن میں اضافہ اور قانون میں امتیاز بر قرار ھے غریب اور امیر کے الگ الگ قوانین معاشرے کا حصہ بن چکے ہیں، انصاف کے نام پر بننے والی حکمران جماعت سب کے لیے ایک قانون کا وعدہ اور عمل پس پشت ڈال کر ڈیل اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر اتر آئی ھے احتساب کے قوانین بے لاگ احتساب کی بجائے کمزور استغاثہ سے مجرموں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں دو سال گزرنے کے باوجود بڑے بڑے مافیاز دندناتے پھر رہے ہیں دوسری طرف حکومت کی اپنی صفوں میں کرپشن کہانیاں زبان زد عام ھیں جبکہ عوام بنیادی حقوق کے لیے ترس رہے ہیں تعلیم، صحت، انصاف سے محروم معاشرہ کیسے ترقی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محمد فائق شاہ نے مطالبہ کیا کہ آمدہ بجٹ میں تعلیم، صحت، انصاف اور روزگار کے لئے ایمرجنسی نافذ کرکے زیادہ بجٹ رکھا جائے وزیراعظم انسانی ترقی کی بات کرتے تھے یہاں تو قانون غریب کو انسان بھی نہیں سمجھتا جبکہ امیروں کے لیے ضمانتیں، آسائشیں وافر ھیں لوٹ مار کرنے والے اداروں پر حاوی ھیں اور ادارے قوانین ان کے سامنے بے بس ھیں،ان حالات میں ملک ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ھو سکتا قدرتی آفت کورونا کے کنٹرول میں بھی بے عملی اور غفلت نمایاں ہے۔حکومت اور اپوزیشن اپنے رویے اور عمل میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکے جو کہ مایوس کن ہے

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں