پتوکی، کھانے کی ڈلیوری دینے آئے اوباش ہوٹل مالک نے سکول ٹیچر کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا

جمعہ 10 جولائی 2020 14:30

پتوکی، کھانے کی ڈلیوری دینے آئے اوباش ہوٹل مالک نے سکول ٹیچر کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا
ْپتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) تھانہ کوٹ رادھاکشن کی حدود میں کھانے کی ڈلیوری دینے آئے اوباش ہوٹل مالک طالب میو نے سکول ٹیچر کو اس کے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا پولیس نے ملزم کے خلاف بجرم 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن میں ہوٹل مالک طالب میو نے پاکستان ریسٹورنٹ کے نام سے ہوٹل بنا رکھا ہے ہوٹل مالک لوگوں کے گھروں میں کھانے کی ڈلیوری بھی دیتے ہیں گزشتہ روز سکول ٹیچر کومل نے پاکستان ریسٹورنٹ پر کھانے کا فون پر آرڈر دیا جو کہ آرڈر ہوٹل مالک اپنے دو کس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ لے کر ٹیچر کے گھر کے باہر پہنچا تو آواز دی کہ کھانے لیں جائیں جیسے ہی ٹیچر نے دروازہ کھولا تو ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگے اور او باش ملزم ہوٹل مالک نے ٹیچر کومل کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کے دو ساتھی اسلحہ کے زور پر ٹیچر کو حراساں کرتے رہے تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے سکول ٹیچر کومل کی درخواست پر ملزم ہوٹل مالک کے خلاف بجرم 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا پولیس نے فوری طورپر کاروائی کرکے اوباش ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں