تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی زبردست کارروائی‘ڈاکوئوں سے تحقیقات شروع

جمعرات 17 ستمبر 2020 12:28

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی زبردست کارروائی‘ دوران کاروائی گھروں میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے گروہ کے تین ارکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا پولیس نے ڈاکوؤں سے تحقیقات شروع کردی تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او اعجاز ڈوگر نے گزشتہ رات زبردست کاروائی کی ہے دوران کاروائی پولیس نے پتوکی شہر میں شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکووں کے تین ر?نی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے ڈاکووں کے گروہ نے شہر میں ایک کرایہ پر مکان لے رکھا تھا جس پر مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اعجاز ڈوگر نے فوری طورپر کاروائی کرکے ڈاکووں کے تین ر?نی گروہ کو پکڑ لیا اور حوالات میں بند کردیا گرفتار ڈاکووں سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ڈاکووں سے مزید انکشافات کا ام?ان ہے

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں