نظام انصاف میں تبدیلیاں وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے‘محمد فائق شاہ

نظام انصاف میں میں موجود کمزوریوں کو دور کیا جائے اور عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جائے

جمعرات 17 ستمبر 2020 12:28

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) نظام انصاف میں تبدیلیاں وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے جدید ذرائع کا استعمال، تیز رفتار انصاف اور طاقتور اور کمزور کا فرق ختم کرنا ہوگا قانون سازی، اھلیت اور حب الوطنی پر کوئی سمجھوتا نہیں ھونا چاھیے چیئر مین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ تفصیلات کے مطابق امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے نئے عدالتی سال کے آغاز پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام انصاف میں میں موجود کمزوریوں کو دور کیا جائے اور عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام میں تبدیلیاں وقت کی ضرورت ہے، انصاف کی فراہمی کے لیے جدید ذرائع، اور قانون سازی کی اشد ضرورت ہے، ھمارا نظام طاقتور اور غریب میں تفرقہ پیدا کرتا ہے، معاشرہ ناانصافی کی وجہ سے تقسیم ھے،اس لئے عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ مل کر ایک جامع نظام انصاف کے لئے اقدامات کرے، جس کی بنیاد اہلیت، حب الوطنی اور دیانتداری ھو، انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ھونے کی وجہ سے سیاسی، معاشی اور معاشرتی پسماندگی بڑھتی جا رہی ہے اس کو درست سمت میں نہ ڈالا گیا تو مسائل بڑھ جائیں گے، امن ترقی پارٹی قانون سازی، انصاف اور عوامی مفاد میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ فی الفور غریبوں کو انصاف ان کی دھلیز پہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں