صحافت ایک مقدس فریضہ ،جسکو مکمل طور پر غیر جانبدار ہوکر ادا کرنا ہر صحافی کی اولین ترجیحات میں ہونا چاہئے،عبید الله شیخ

پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی نے ہمیشہ غیرجانبدار ہوکر صحافتی فرائض کی ادائیگی کو فروغ دیا ہے، صدر پریس کلب کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 17 ستمبر 2020 16:53

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء)صحافت ایک مقدس فریضہ ہے جس کو مکمل طور پر غیر جانبدار ہوکر ادا کرنا ہر صحافی کی اولین ترجیحات میں ہونا چاہئیے اسی طرح پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی نے ہمیشہ غیرجانبدار ہوکر صحافتی فرائض کی ادائیگی کو فروغ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب عبیداللہ شیخ نے ماہانہ اجلاس پر یس کلب آفس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف علاقائی صحافیوں کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں وہیں علاقائی صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت نہیں برتنی چاہئیے کیونکہ صحافت ہی واحد ذریعہ ہے عوامی آواز کو اعلیٰ ایوانوں میں پہنچانا اور اس پر عمل کروانا اس موقع پر پریس کلب پتوکی کے عہدیداران جاوید سہوترا،شیخ افتخار،پیرافضل شاہ،چوہدری تنویر،محمود خالد گھمن،شیخ نوید، ندیم اکرم، قنبر عباس نقوی،ملک زوہیب ،اظہر شاہ سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

اجلاس کے آخر میں سانحہ موٹر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت وقت سے اپیل کی گئی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں