تھانہ صدر پتوکی،اور سٹی پتوکی پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائی‘6اشتہاری مجرم گرفتار

بدھ 23 ستمبر 2020 13:26

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) تھانہ صدر پتوکی،اور سٹی پتوکی پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائی دوران کاروائی ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کے اشتہاری مجرم سمیت 6 گرفتار ‘پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدید ناجائز اسلحہ اور پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں اور ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور گیںنگ کا ایک ملزم گرفتار کرلیا اور موٹر سائیکل چور گیںنگ کے ملزم جاوید ولد محمد منشاء سے پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ ملزم پتوکی نواحی گاؤں نظام پورہ چک نمبر 2 کا رہائشی ہے پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات شروع کردی دوسری جانب تھانہ صدر پتوکی پولیس نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کے اشتہاری مجرم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا اور پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدید ناجائز اسلحہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئی-

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں