کنگن پور پولیس نے پانچ صحافیوں کے خلاف روڑ بلاک کرنے اور دیگر دفعات کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کرلیا

پیر 14 جون 2021 14:46

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) کنگن پور پولیس نے پانچ صحافیوں کے خلاف روڑ بلاک کرنے اور دیگر دفعات کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کرلیا پتوکی ،حبیب آباد ،پھولنگر ،?نگن پور ،قصور کی صحافی برادری سراپا احتجاج آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ رینج ،ڈی پی او قصور فوری طور پر ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیں ورنہ ضلع بھر کی صحافی برادری ملک بھر میں احتجاج کی دینے پر مجبور ہو گی ،سینئر صحافیوں محمد نوید بھٹی ،حافظ قنمبر عباس سمیت دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قصور کی تاریخ میں پہلی بار پولیس کی جانب سے آزادی صحافت پر بھر پور حملہ کیا گیا ہے اور کنگن پور کے ورکنگ صحافیوں ملک محمد اکرم شہکی،امجد نذیر،حمید قصوری سمیت چھ افراد کے خلاف روڑ بلاک کرنے اور دیگر دفعات پر مشتمل جھوٹی ایف آئی درج کی گئی ہے جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں آئی جی پنجاب ، آر پی او شیخوپورہ رینج ، ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر فوری طورپر خارج کی جائے بصورت دیگر ضلع قصور کی صحافی برادری ملک بھر میں احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہو گئی صحافیوں نے مزید کہا کہ ضلع قصور میں اس سے پہلے کبھی ایسا پولیس گردی کا واقعہ دیکھنے کو نہیں ملا چوری ڈکیتی کی خبریں لگانا صحافیوں کا جرم ہے یہ جرم ہر روز کریں گے ?نگن پور پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے کی بجائے صحافیوں کو حراساں اور جھوٹے مقدمات درج کرنے شروع کر دئے

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں