پتوکی شوہر کی عدم موجودگی میں شادی شدہ خاتون سے گھر میں گھس کر اوباش ملزم کی اسلحہ کے زور پر زیادتی

بدھ 16 جون 2021 12:09

پتوکی شوہر کی عدم موجودگی میں شادی شدہ خاتون سے گھر میں گھس کر اوباش ملزم کی اسلحہ کے زور پر زیادتی
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پتوکی شوہر کی عدم موجودگی میں شادی شدہ خاتون سے گھر میں گھس کر اوباش ملزم کی اسلحہ کے زور پر زیادتی ملزم کے ساتھی اسلحہ کے زور پر پہرا و قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ رینج ،فوری طورپر نوٹس لیں تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ چک نمبر 37 کا رہائشی محنت کش محمد شاہد اپنی دوائی لینے رات کے وقت پتوکی آیا جس کا ملزمان فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کش کے گھر داخل ہو گئے ملزم عارف نے محنت کش کے بچوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا جبکہ مرکزی ملزم محمد شہباز اسلحہ کے زور پر محنت کش کی بیوی کوثر بی بی سے زنابالجبر کرنے لگا اور ملزم عامر اسلحہ تان کر اوپر کھڑا رہا جس پر محنت کش کی بیوی نے شور مچایا تو ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے محنت کش محمد شاہد کی تحریری درخواست پر ملزمان محمد شہباز ،محمد عارف ،محمد عامر سمیت دیگر دو کس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ،اعلی حکام فوری طورپر نوٹس لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائیں

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں