صحافی کے بھائی کا موبائل فون جیب سے چوری پانچ روز گزر گئے تاحال تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

جمعرات 17 جون 2021 13:17

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) صحافی کے بھائی کا موبائل فون جیب سے چوری پانچ روز گزر گئے تاحال تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا صحافی برادری کا ڈی پی او قصور عمران کشور سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ گزشتہ روز پتوکی کے علاقہ لبانہ چک نمبر 37 میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران ممبر پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی صحافی سید قنبر عباس کے حقیقی بھائی کا موبائل فون نامعلوم چوروں نے جیب سے نکال کر چوری کرلیا مقدمہ مدعی سید ارتضی نے مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ صدر پتوکی میں تحریری درخواست دے دی پانچ روز گزر گے کوئی سراغ نہ مل سکا اور نہ ہی نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی نوید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور عمران کشور فوری طورپر نوٹس لیکر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں اور ملزمان کی ٹریسنگ و گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیں۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں