محرم الحرام کے حوالے سے تحصیل پتوکی میں سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے

منگل 3 اگست 2021 13:14

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف جوئیہ نے محرم الحرام کے حوالے سے صحافیوں نوید بھٹی ،تنویر چوہدری و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تحصیل پتوکی میں سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جلوسوں کے تمام تر روٹ کلیئر کر لیے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس الرٹ ہے شہری حضرات محرم الحرام کے حوالے سے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں جہاں بھی کوئی مشتبہ افراد کی اطلاع موصول ہو تو فورا مجھے کال کریں اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا محرم الحرام کا احترام ہم سب پر لازم ہیں ہمارا دین اسلام ہمیں اخلاق پیار محبت بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی پتوکی اعظم ڈھڈی محمد عمران چوہدری ،محمد جاوید سہوترا ،ناصر اقبال ، ندیم مصطفائی ، سیف اللہ جمیل،سمیت دیگر موقع پر موجود تھے

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں