پتوکی کے علاقہ دینا ناتھ میں اوباش درندہ صفت شخص نے مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

بدھ 22 ستمبر 2021 12:57

پتوکی کے علاقہ دینا ناتھ میں اوباش درندہ صفت شخص نے مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پتوکی کے علاقہ دینا ناتھ میں اوباش درندہ صفت شخص نے مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں ملزم سے موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ صدر پھولنگر دینا ناتھ کی رہائشی خاتون صائمہ بی بی نے ایک مکان کرایہ پر لینا تھا جس کا رابطہ اکرام نامی شخص سے ہوا جو مکان دکھانے سائلہ کو دینا ناتھ میں ایک مکان پر لے گیا جہاں پر ملزم نے سائلہ خاتون سے زبردستی زیادتی کی اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے خاتون کی تحریری درخواست پر پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او ملک شمشیر کھوکھر کے مطابق واقع کی تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں