پتوکی‘ لنڈا بازار میں خستہ حال مکان کی چھت بارش کے باعث منہدم ‘ چھت کے نیچے آکر ستر سالہ فضل شدید زخمی

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:10

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) لنڈا بازار میں خستہ حال مکان کی چھت بارش کے باعث منہدم ہو گئی چھت کے نیچے آکر ستر سالہ فضل شدید زخمی ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا قصور کے علاقہ لنڈا بازار کے قریب بارش کے باعث ایک خستہ حال مکان کی چھت بارش کیباعث منہدم ہو گئی چھت کے نیچے فضل ولد کالو آکر شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریس?یو ٹیم نے زخمی ستر سالہ فضل کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں منتقل کردیا -

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں