میونسپل کمیٹی پتوکی کے علاقہ پرانی پتوکی کہنہ روڈ کی مین سیوریج لائن دس روز سے بند

پیر 27 ستمبر 2021 14:42

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) میونسپل کمیٹی پتوکی کے علاقہ پرانی پتوکی کہنہ روڈ کی مین سیوریج لائن دس روز سے بند پڑی ہے سیوریج کے ابلتے گٹروںکا گندا پانی سڑک پر اور محلوں میں گھوم رہا ہے جس سے شہریوں کا پیدل گزرنا بھی مشکل ہوکر رہ گیا ہے پتوکی کے شہریوں نوید بھٹی ،حافظ بلال، اکمل کمبوہ و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی غلام مرتضی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور سیوریج کی بند لائن کو کھلوایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں