پتوکی شہر بھر میں رعایتی پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کے حوالے سے رکشہ کے ذر یعے محکمہ ایکسائز کی جانب سے اعلانات

پیر 27 ستمبر 2021 15:39

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پتوکی شہر بھر میں رعایتی پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کے حوالے سے رکشہ کے ذر یعے محکمہ ایکسائز کی جانب سے اعلانات کروائے گئے ہیںاس حوالے سے محکمہ ایکسائز انسپکٹر پتوکی احمد علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں معززین سے گزارش ہے کہ ٹیکس گزاران اپنی جائیداد موجودہ سال کا پراپرٹی ٹیکس مورخہ 30 ستمبر تک جمع کرواکر 5 % اور بزریعہEPAY ادا کرنے پر 10% رعایت حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ معززین شہری بروقت اپنا پراپرٹی ٹیکس جمع کرواکر پاکستانی محب وطن ہونے کا ثبوت دیں ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں