ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور کی ٹیم کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن‘چھ ملزمان گرفتار

پیر 25 اکتوبر 2021 12:26

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور کی ٹیم کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن‘چھ ملزمان گرفتار
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور کی ٹیم کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن پولیس نے منشیات فروش اور ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چرس ،لاکھوں روپے کی نقدی، 4 موبائل فون، 5 موٹر سائیکل، دیگر گھریلو قیمتی سامان اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ایس ایچ او صدر پھولنگر ملک شمشیر کے مطابق پکڑا گیا پانچ رکنی گینگ کے سرغنہ آصف عرف چوہا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جس نے علاقہ میں خوف و حراس پھیلا رکھا تھا ملزمان پھولنگر اور اسکے گردونواح میں ہاؤس ڈکیتی کے علاوہ راہگیروں سے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان آصف عرف چوہا ، عثمان ،خرم شہزاد ، امجد علی ، شہزاد کو مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے گرفتار کیا گیا مزید بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہیجبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر پولیس مطلوب احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اڈہ پھولنگر کے قریب ملزم اللہ رکھا کو چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد اور 4200 روپے کی نقدی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او صدر پھولنگر ملک شمشیر اور انکی ٹیم کو شاباش دی-

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں