ایس ایچ او سٹی تھانہ پتوکی ولی پاشا علاقے کا بدمعاش بن گیا

تھانیدار کی اپنی نفری کے ہمراہ احساس کفالت سنٹر پتوکی میں ڈیوٹی پر موجود میونسپل کمیٹی کے ملازم پر تھپڑوں کی بارش

جمعہ 26 نومبر 2021 14:56

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) ایس ایچ او سٹی تھانہ پتوکی ولی پاشا کا اپنی نفری کے ہمراہ احساس کفالت سنٹر پتوکی میں ڈیوٹی پر موجود میونسپل کمیٹی کے ملازم پر تھپڑوں کی بارش پولیس نے ویڈیو بنانے والے صحافی کا موبائل بھی چھین لیا شہریوں کا آئی جی پنجاب سے فوری طورپر ایس ایچ او کی برخاستگی مطالبہ میونسپل کمیٹی ملازم پر تشدد کرنے پر افسران نے ایس ایچ او سٹی پتوکی کیخلاف پرانی کچہری چوک بند کرکے شدید احتجاج کیا ایس ایچ او سٹی پتوکی ولی حسن پاشا اور اس کے پولیس ملازمین نے میونسپل کمیٹی ملازمین سے معافی مانگ لی ذرائع بلدیہ ملازمین و افسران نے احتجاج ختم کردیا شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازم پر تشدد کرنے والے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ایس ایچ او ولی پاشا کو نوکری سے فارغ کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی-

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں