پولیس بھی ڈاکوؤں کے نرغے میں آگئی، دو نامعلوم ڈاکوؤں نے پولیس ملازم کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:47

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پولیس بھی ڈاکوؤں کے نرغے میں آگئی، دو نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار محمد امین نامی پولیس ملازم کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا نامعلوم ڈاکو پولیس ملازم سے ہزاروں روپے کی نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے پولیس ملازم کے ساتھ واردات سائیں دی کھوئی کے قریب پیش آئی مقامی پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں