پتوکی کے سینئر صحافی نوید بھٹی کو خبروں کی اشاعت پر دھمکیاں دینے پر ایس ایچ او سٹی ولی پاشا کی معطلی کا مطالبہ

سینئر صحافی نوید بھٹی نے ہر مظلوم کی آواز کو بلند کیا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں دن رات کوشاں رہتے ہیں ‘صحافی برادری

پیر 29 نومبر 2021 13:47

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ایس ایچ او سٹی پتوکی ولی حسن پاشا کی جانب سے سینئر صحافی نوید بھٹی کو خبروں کی اشاعت پر دھمکیاں دینے پر ایس ایچ او سٹی ولی پاشا کی معطلی کا مطالبہ صحافتی تنظیموں و پریس کلبز بار ایسوسی ایشن پتوکی و کلرکس بار ایسوسی ایشن پتوکی کی جانب سے سینئر صحافی نوید بھٹی کو ایس ایچ او سٹی ولی پاشا کی جانب سے دی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جوائنٹ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پتوکی زاہد ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،شہزادہ آصف بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،چوہدری عبد الرزاق بابر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،عمران بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و دیگر وئلا نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر سینئر صحافی نوید بھٹی کا دفاع کریں گے سینئر صحافی نوید بھٹی نے ہر مظلوم کی آواز کو بلند کیا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں دن رات کوشاں رہتے ہیں صحافی بھائی حقائق لکھنا کسی بھی صورت نہیں چھوڑیں گے پولیس اپنے رویے میں تبدیلی لائے اور شہریوں کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آئیں ایس ایچ او سٹی پتوکی پولیس نے میونسپل کمیٹی ملازم پر سر عام تھپڑ مار کر اور سینئر صحافی نوید بھٹی کو دئمئی دیئر غنڈہ گردی کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پتوکی بار ایسوسی ایشن کے وئلا سینئر صحافی نوید بھٹی جیسے سینئر صحافیوں کے ساتھ ہر پل ہر لمحہ ساتھ کھڑی ہے ،صحافتی تنظیمیں،الیکٹرانک میڈیا پتوکی،صدر سرائے مغل پریس کلب تحصیل پتوکی ،راوی پریس کلب ہلہ ،گریجویٹ پریس کلب حبیب آباد و دیگر پریس کلبز کی جانب سے سینئر صحافی نوید بھٹی کو ایس ایچ او سٹی پتوکی ولی پاشا کی جانب سے صحافیوں کے سامنے دئمئیاں دینے پر ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم اپنے بھائی سینئر صحافی نوید بھٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ڈی پی او قصور فوری طورپر نوٹس لیکر ایس ایچ او کو معطل کرکے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں مزید کہا کہ ایس ایچ او ولی پاشا کیخلاف فوری طورپر کارروائی نہ کی گئی تو صحافی برادری پورے پنجاب میں احتجاج کی کال دے گی

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں