پتوکی‘ 6 سال سے مفرور دوہرے قتل کے خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

پتوکی‘ 6 سال سے مفرور دوہرے قتل کے خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ڈی پی او قصور کے حکم پر تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائی کرکے 6 سال سے مفرور دوہرے قتل کے خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا مجرم اشتہاری عبدالرؤف عرصہ 6 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف گجر نے عبدالرؤف کی گرفتاری کیلئے تھانہ صدر پھولنگر پولیس کو سپیشل ٹاسک دیا تھا تھانہ صدر پھولنگر پولیس ایس ایچ او ملک شمشیر کھوکھر نے مجرم عبدالرؤف کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ڈی پی او محمد صہیب اشرف گجر نے اچھی کارکردگی پر تھانہ صدر پھولنگر پولیس کو شاباش دی-

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں