پتوکی،کل ہفتہ کوشو گر مل کے سامنے احتجاج و دھرنا دیا جائے گاجب تک ادائیگیاںنہیں ہو ں گی ، ریحان اکبر

جمعہ 20 اپریل 2018 22:48

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) کسان اتحاد کے تحصیل جنرل سیکرٹری ریحان اکبر نے کہا ہے کل(ہفتہ کو )شو گر مل کے سامنے احتجاج و دھرنا دیا جائے گاجب تک ادائیگیاںنہیں ہو ں گی تب تک دھر نا ختم نہیںکیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ریحان اکبر نے کہا ہے کہ شو گر مل مالکان کو حکو مت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جس و جہ سے وہ غر یب کسانو ں کے پیسو ں پر کاروبار کر کے امیر سے امیر تر ہو تے جا رہے ہیں مگر کسان اور اس کے بچے دو وقت کی رو ٹی کو بھی تنگ ہیں غر یب سڑ کو ں پر دربدر کی ٹھوکر یں کھا رہے ہیں حتی کہ کھاد ڈیلر غر یب کسانو ں کو سخت پر یشان کر رہے ہیں مگر شو گر مل کی انتظامیہ کے سر پہ جو ں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

اسی سلسلے میں آ ج شو گر مل کے سامنے احتجاج و دھرنا دیا جائے گا۔ریحان اکبر نے مز ید کہا کہ حقیقت میںشو گر مل انتظامیہ نے ادائیگیاں نہ کر کے کسانو ں کی کمر توڑ دی ہے ۔جب تک ادائیگیاںنہیں ہو ں گی تب تک دھر نا ختم نہیں جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں