قصور ،چونیاں میں نجی پرائیویٹ عمرہسپتال کی بے حسی اور مبینہ غفلت، دوران ڈلیوری مریضہ کے پیٹ میں روئی اور کپڑا چھوڑ دیا

فوری آپریشن سے پیٹ سے ڈیڑھ گز کپڑا اور روئی نکا ل لی گئی، ورثاء کا ڈاکٹر اور عملہ کی لاپرواہی پر محکمہ صحت کے اعلی حکام سے انصاف مہیا کرنے، ڈاکٹر کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ

بدھ 26 ستمبر 2018 19:04

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں نجی پرائیویٹ عمرہسپتال کی بے حسی اور مبینہ غفلت دوران ڈلیوری ڈاکٹر اور عملہ نے مریضہ کے پیٹ میں روئی اور کپڑا چھوڑ دیا،تشویشناک حالت میں مریضہ کو سروسز اسپتال لاہور لے جایا گیا،مریضہ کا فوری آپریشن کیا گیا، آپریشن میں پیٹ سے ڈیڑھ گز کپڑا اور روئی نکا ل لی گئی، ورثاء نے ڈاکٹر اور عملہ کی لاپرواہی پر محکمہ صحت کے اعلی حکام سے انصاف مہیا کرنے، ڈاکٹر کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں میں نجی پرائیویٹ عمرہسپتال کی بے حسی اور مبینہ غفلت دوران ڈلیوری ڈاکٹر اور عملہ نے مریضہ عائشہ رمضان کے پیٹ میں روئی اور کپڑا چھوڑ دیا تھا ورثاء نے بتایا کہ شدید درد ہونے پر چیک اپ کروایا گیا تو ٹیسٹ میں معلوم ہوا کہ پیٹ میں کپڑا ہے جو فوٹیج میں واضع دیکھا جا سکتا ہی, متاثرہ فیملی حصول علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس جاتی رہی لیکن بے حس ڈاکٹر نے ایک نہ سنی تو مریضہ کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال لاہور لے جایا گیا جہاں مریضہ کا فوری آپریشن کیا گیا جبکہ آپریشن میں پیٹ سے ڈیڑھ گز کپڑا اور روئی نکالی گئی ہی, ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور عملہ کی لاپرواہی پر محکمہ صحت کے اعلی حکام ڈاکٹر اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ہمیں انصاف مہیا کریں۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں