تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او کا شراب اورگیس کی ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون ‘پانچ ملزم گرفتار‘لیس بوتل شراب برآمد

جمعرات 22 نومبر 2018 15:30

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او سید ثقلین بخاری کا شراب اورگیس کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون پانچ ملزم گرفتار۔چالیس بوتل شراب اور گیس کی ری فلنگ کا سامان برآمد ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے مخبرکی اطلاع پر کاروائی کرتے ھوے دونوں شرابیوں کو پکڑ لیا جبکہ بتایا جاتا ہے ریاض اور محمد اعظم نامی دو افراد شراب فروخت کرنے کیلئے شراب لیکر شہر کی طرف آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے دونوں ملزمان ریاض اور محمد احمد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے چالیس بوتل شراب برآمد کر لی دوسری جانب پولیس نے گیس کی ری فلنگ کرنے والے دو دوکانداروں محمد احسن اور محمد منشاء کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گیس سلنڈر ، جنریٹر اور گیس ری فلنگ کرنے والا دیگر سامان برآمد کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ایس ایچ او سٹی پتوکی سید ثقلین بخاری نے صحافیوں کو بتایا کہ گیس کی ری فلنگ اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں