پتوکی ، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام پیغام مدارس پروگرام( کل)ہو گا

منگل 27 نومبر 2018 18:19

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام پیغام مدارس پروگرام( کل) 28نومبر بروز بدھ بوقت 12بجے تا 4بجے شام جامعہ عبداللہ بن عباس پتوکی کہنہ منعقد میں ہو گا ۔جس کی صدارت وفاق المدارس ضلع قصور کے مسول قاری مشتاق احمد رحیمی کریں گے ۔

(جاری ہے)

خصوصی خطاب وفاق االمدارس پنجاب کے صدر مولانا قاضی عبدالرشید ،مولانا علامہ عبدالرئوف فاروقی ، مولانا شاہد عمران عارفی، قاری نورمحمد شاکر ، رانا محمد عثمان قصوری،پروگرام کے میزبان مولانا اشرف اٹھوال کریں گے ۔

مولانا اشرف اٹھوال نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام وفاق المدارس پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہو رہے ہیں اسی سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضلع قصور کے تمام مدارس کے مہتمم اور طلباء سمیت مذھبی ،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں