پتوکی تھانہ سٹی ایس ایچ او کی کارروائی‘ بدنام زمانہ منشیات فروش ارشاد بی بی عرف شادو بی بی گرفتار

اتوار 9 دسمبر 2018 14:50

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پتوکی تھانہ سٹی ایس ایچ اؤ ثقلین بخاری کی زبردست کارروائی‘ بدنام زمانہ منشیات فروش ارشاد بی بی عرف شادو بی بی کو 1340 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پتوکی تھانہ سٹی کی حدود شہر وگردونواح میں آپریشن کیا گیا دوران آپریشن بدنام زمانہ منشیات فروش ارشاد بی بی عرف شادو بی بی کو 1340 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ملزمہ کو حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں