محکمہ ریلوے کی پھرتیاں‘پتوکی سے رائے ونڈ کا کرایہ ٹکٹ پر 35روپے اور عوام سے 140روپے وصول کئے جانے لگے

منگل 25 دسمبر 2018 13:28

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) محکمہ ریلوے کی پھرتیاں‘ پتوکی سے رائے ونڈ کا کرایہ ٹکٹ پر 35 روپے اور عوام سے 140 روپے وصول کیا جا رہا ہے شہریوں کا وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ریلوے سفری سہولتوں میں ریڑہ کی ہڈی اور غریب عوام کا سفر تصور کیا جاتا ہیمحکمہ ریلوے کے وزیر شیخ رشید کی پھرتیاں پتوکی سے رائے ونڈ کا کرایہ ٹکٹ پر 35 روپے اور عوام سے 140 روپے وصول کیا جا رہا ہے، جس میں 20 روپے ڈیم فنڈ بھی عوام سے وصول کیے جا رہے ہیں تبدیلی حکومت نے عوام کیلئے ٹرین کا سفر بھی مشکل بنا دیا ہے، دیگر ملکوں میں ریلوے کا کرایہ سب سے کم ہوتا ہے اور سفری سہولتوں میں ریلوے کو ریڑہ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہی-

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں