فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پتوکی کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں کیلئے 15 لاکھ روپے کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی

اتوار 30 دسمبر 2018 14:40

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پتوکی کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں کیلیے 15 لاکھ روپے کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فلاحی تنظیم کی جانب سے تھرپارکر کے قحط متاثرین کیلئے دوسری امدادی کھیپ گزشتہ روز روانہ کر دی گئی کھیپ میں ادویات، گرم بستر، ملبوسات و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں اس موقع پر شہریوں نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پتوکی کی اس کاوش خوب سراہا -

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں