پتوکی میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی سالگرہ منائی گئی

جمعرات 26 ستمبر 2019 14:45

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) پتوکی میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی سالگرہ منائی گئی اس موقع سابق چیئر مین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نہ صرف پاکستان کے عظیم سیاستدان ہیں بلکہ وہ بلاشبہ ایک بڑے آدمی بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ان سے جب بھی ملاقات ہوئی میں نے انکو ایک نہایت شفیق انسان دوست اور پیار کرنے والاشخص پایا جس کی سیاست کا مقصد صرف پاکستان کی خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انکو صحت اور عافیت والی لمبی زندگی عطا ہو اور وہ قوم کی رہنمائی کرتے رہیں

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں