پتوکی بار ایسوسی ایشن کی پولیس کے خلاف ہڑتال گیارہ روز بعد ختم کردی گئی

جمعہ 27 ستمبر 2019 13:17

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) پتوکی بار ایسوسی ایشن کی پولیس کے خلاف ہڑتال گیارہ روز بعد ختم کردی گئی آئی جی پنجاب نے صدر بار پتوکی چوہدری محمد اشفاق و دیگر بار ممبران کو ملاقات کے دوران ایس ایچ او سٹی اسلم بھٹی کی ٹرانسفر کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ بروز جمعرات کو ایس ایچ او اسلم بھٹی کی ٹرانسفر کر دی گئی اور صدر بار نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق ممبر بار ایسوسی ایشن پتوکی سید طارق رضا ایڈووکیٹ کے خلاف ایک مقدمہ درج ہوا جس پر بار ایسوسی ایشن پتوکی نے تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او اسلم بھٹی کے خلاف ہڑتال کی اس موقع پر صدر بار چوہدری محمد اشفاق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پتوکی چوہدری کامران احمد مان و دیگر نے آئی جی پنجاب سے گزشتہ روز ملاقات کی اور پتوکی بار کی جانب سے جاری ہڑتال کے متعلق اگاہ کیا اور اپنا مطالبہ پیش کیا آئی جی پنجاب نے بار صدر و جنرل سیکرٹری و دیگر ممبران کو سید طارق رضا کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو خارج کرنے اور ایس ایچ او اسلم بھٹی کی ٹرانسفر کی یقین دہانی کروائی اور ایف آئی آر کی شفاف تحقیقات کی جائے گیجبکہ بروز جمعرات کو ایس ایچ او اسلم بھٹی کی ٹرانسفر کر دی گئی ان کی جگہ نصراللہ? بھٹی نے ایس ایچ او سٹی پتوکیکا چارج سنبھال لیا اور صدر بار چوہدری محمد اشفاق جنرل سیکرٹری چوہدری کامران احمد مان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا سائلین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں