پتوکی، انتظامیہ کی عدم توجہی و لاپرواہی، کھانے و پینے کی مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت

،سیاسی و سماجی تنظیموں کا گہری تشویش کا اظہار گھنائونا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے خبیان

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:35

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) سیاسی و سماجی تنظیموں نے انتظامیہ کی عدم توجہی و لاپرواہی کے سبب شہر بھر میں کھانے و پینے کی مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافع کی لالچ میں گھنائونا کاروبار کرنیوالے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مضر صحت و ملاوٹ شدہ اشیاء کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، گھنائونا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔

مز ید کہا کہ شہر پتو کی میں قائداعظم روڈ ،علامہ اقبال روڈ، پرانی منڈی مین بازارسمیت اہم تجارتی مراکز بالخصوص ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور ٹھیلوں سمیت دیگر مقامات پر کھانے و پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے ساتھ ساتھ غیر معیاری گھی، پسی ہوئی مرچ، ملاوٹ شدہ مضر صحت اشیاء اور دیگر مصالحہ جات اور ان سے تیار ہونیوالی اشیاء، مختلف اقسام کے کھانے فروخت کئے جارہے ہیں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور ٹھیلوں پر کھانے و پینے کی اشیاء کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر مختلف کھانے پکائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر صحت ہے، ان اشیاء کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری و مضر صحت اشیاء اور ان اشیاء سے تیار ہونیوالی کھانے و پینے کی چیزوں کی فروخت کو رکوانے کے لئے آج تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے، جو کہ انتظامی افسران کی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر ودیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ شہرمیں مضر صحت، ملاوٹ شدہ اشیاء اور ان اشیاء سے تیار ہونیوالے کھانوں کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کا سلسلہ رکوایا جاسکے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں