پتوکی میں ملزم کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:49

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) تحصیل پتوکی کے علاقے ڈھاری نگر میں ملزم کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام ۔تین افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے ڈھاری نگر میں اختری بی بی کی بیٹی فرحانہ بی بی گھر میں موجود تھی کہ ملزم ذوالفقار علی اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور زبردستی گھر میں داخل ہوگیا ملزم نے فرحانہ بی بی کو دبوچ لیا اور کھینچ کر کمرے میں لے گیا لڑکی کے شور مچانے اور چیخ وپکار پر اہل محلہ اور لڑکی کی والدہ بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے اختری بی بی کی تحریری درخواست پر ملزم ذوالفقار علی سمیت تین ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ٰ

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں