&مہنگائی اور بے روزگاری نے عام مزدوروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،سماجی رہنماء محمد خالد ورک

روزگار نہ ملنے کے باعث پریشان حال مزدور سارا دن سڑک پر کھڑے ہوکر شام کو خالی ہاتھ گھر لوٹنے پر مجبور ہیں،بیان

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:49

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) سماجی رہنماء محمد خالد ورک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عام مزدوروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔روزگار نہ ملنے کے باعث پریشان حال مزدور سارا دن سڑک پر کھڑے ہوکر شام کو خالی ہاتھ گھر لوٹنے پر مجبور ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمر توڑ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں نے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے مزدور جو کہ صبح سویرے گھروں سے نکلتے ہیں اور سارا سارا دن رزق کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں مگر کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ اور ان کے اہلخانہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جب کہ دوسری طرف مسلسل مہنگائی کو کنٹرول میں انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے آٹا چینی گھی دودھ دہی اور دیگر استعمال کی چیزوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے سماجی رہنماء محمد خالد ورک نے کہا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی اور مزدور پریشان حال مارے مارے پھر رہے ہیں حکومت نے ان سے دووقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے جو کہ باعث تشویش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں