پتو کی: پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی پینے سے محروم

ًسکولوں میں پانی کی ٹینکیاں زنگ آلود۔آلودہ پانی پینے سے بچیاں اور بچے بیمار ہونے لگے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:59

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) پتوکی اور گردونواح میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی پینے سے محروم ۔سکولوں میں پانی کی ٹینکیاں زنگ آلود۔آلودہ پانی پینے سے بچیاں اور بچے بیمار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق اس وقت پتوکی اور گردونواح میںپرائیوٹ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی پینے سے محروم ہیں اور ان تعلیمی اداروں میں بچوں کو پانی پینے کیلئے ان زنگ آلو د ٹینکیوں سے ہی پانی پینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بچے مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں جب کہ سینکڑوں طلباء وطالبات گھروں سے پانی لانے پر مجبور ہیںجب کہ ان پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی فیس بھی بہت زیادہ ہے مگر سہولتیں نہ ہونے کے برابر۔

(جاری ہے)

ان تعلیمی اداروں میں نصب پانی کی ٹینکیاں اور پائپ لائنوں میں کائی اور زنگ جم چکا ہے جس کی وجہ سے ان میں سے گزرکر آنے والا پانی استعمال کے قابل نہیں جب کہ ان سکولوں میں نصب کی گئی ٹینکیوں کی صفائی کا بھی کوئی مناسب اور معقول انتظام نہ ہے بچوں کے والدین اور عوامی سماجی حلقوں نے سی او ایجوکیشن قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ان نصب کی گئی پانی کی ٹینکیوں کی فوری طور پر صفائی کروائی جائے اور بچوں کو صاف ستھرا پانی فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کئے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں