پتوکی:تحریک انصاف کے دور حکومت میں حکومتی بزرجمہروں کی سکھا شاہی

ن لیگ کے سابق نمائندوں کے ایماء پر تحصیل پتوکی کے کمپیوٹرائز لینڈ ریکارڈکا نصف حصہ پھولنگر شفٹ کرنے کا عوام دشمن فیصلہ عوام کے مسائل میں اضافہ اور پریشانی کا سبب بن گیا،سماجی تنظیمیں

جمعرات 13 فروری 2020 23:19

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2020ء) تحریک انصاف کے دور حکومت میں حکومتی بزرجمہروں کی سکھا شاہی ۔ن لیگ کے سابق نمائندوں کے ایماء پر تحصیل پتوکی کے کمپیوٹرائز لینڈ ریکارڈکا نصف حصہ پھولنگر شفٹ کرنے کا عوام دشمن فیصلہ عوام کے مسائل میں اضافہ اور پریشانی کا سبب بن گیا۔ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی تنظیموں نے لینڈ ریکارڈ آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں کیا گیا یہ سیاسی فیصلہ سائلین کے لئے وبال جان بن جائے گا۔

پتوکی سے تحصیل کے اختیارات دن بدن چھین کر پھولنگر و دوسرے شہروں میںمنتقل کیے جارہے ہیں جس سے ہزاروں سائلین دربدر ہو جائیں گے۔اس سے قبل واپڈا ایکسین آفس بھی پھولنگر میں قائم ہے اور اب لینڈ ریکارڈ آفس کا نصف ریکارڈ بھی وہاں منتقل کرنا شروع کردیا گیاہے جوکہ تحصیل کے اختیارات کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ30سال ہوئے پتوکی کو تحصیل بنے آج تک پتوکی کو ٹریژری آفس بھی فراہم نہ کیا گیا ہے جس کے لئے سائلین کو تحصیل چونیاں جانا پڑتا ہے۔

جبکہ اب لینڈریکارڈ سنٹر کا نصف ریکارڈ پھولنگر منتقل ہونے سے سائلین کو فردیں حاصل کرنے کے لئے پھولنگر جانا ہوگا اور باقی کی قانونی کاروائی کے لئے واپس پتوکی آنا ہوگا جوکہ مہنگائی کی ستائی عوام کے ساتھ ایک اور اضافی خرچ ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عوام دشمن ناقابل برداشت سیاسی فیصلہ پر ہرگز عمل نہ کیا جائے اور عام عوام کو تحصیل پتوکی میں ہی سہولیات دی جائیں

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں