پتو کی، دوست نے دوست کی بہن کو اغوا کر کے زبردستی عزت لوٹ لی ،مقدمہ درج

ہفتہ 15 فروری 2020 21:43

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) پتوکی میں دوست نے دوست کی بہن کو اغوا کر کے زبردستی عزت لوٹ لی ۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق شبانہ بی بی گھر سے بازار سودا سلف خریدنے کیلئے جارہی تھی کہ اس دوران عبدالرزاق نامی ایک شخص نے ٹیلی فون کیا اور پوچھا کہ تم کہاں ہومیں نے تم سے ملنا ہے او ر ضروری بات کرنی ہے شبانہ بی بی نے بتایا کہ وہ بازار جارہی ہے ملزم نے اس کا پیچھا کیا اور وہاں ورغلا پھسلا کر اپنی کار میں بٹھا لیا اور ہلہ روڈ پر واقع ایک مکان میں لے گیا ملزم نے مکان میں لے جاکر اپنا پسٹل نکال لیا اور دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو تمہیں جان سے ماردونگا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اس کے منہ میں کپڑا ڈال دیا اور زبردستی عزت لوٹ لی ۔ملزم نے عزت لوٹنے کے بعد اسے کار میں بٹھا یا اور لنڈا پھاٹک کے قریب شبانہ بی بی کو پھینک کر فرار ہوگیا ۔زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو تحریری طور پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا سٹی پولیس پتوکی نے مدعیہ کی درخواست پر ملزم عبدالرزاق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں