پتوکی، پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس

ورکرز کو متحرک اور فعال بنایا جائے ، عوام کی انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی

ہفتہ 15 فروری 2020 21:43

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) پتوکی پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس مقامی ہوٹل میں زیرصدارت ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی منعقد ہوا ۔اجلاس میں ویلجز کونسلز اورنیبرہڈکونسلز کی تنظیم سازی کی گئی اور 23فروری کو مینار پاکستان لاہور میںسنٹرل پنجاب کی بننے والی ویلجز کونسلزاور نیبر ہڈ کی حلف وفادری کی تقریب کی بابت مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں تحصیل پتوکی،پھولنگر ٹائون کمیٹی،جمبرٹائون کمیٹی،حبیب آباد ٹائون کمیٹی اور سٹی پتوکی کمیٹی کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری علی جاوید ڈوگر،تحصیل کونسل پتوکی کے صدررانااظہر،جنرل سیکرٹری چوہدری عقیل اسلم اور آخر میں ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے خطاب کیا۔خطاب میں ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق گراس روٹ لیول تک عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے ویلجز کونسلز اور نیبر ہڈ کونسلز کی تنظیم سازی کی جارہی ہے۔

تاکہ تحریک انصاف کے ورکرز کو متحرک اور فعال بنایا جائے اور عوام کی انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں ۔تحصیل کونسل پتوکی نے آنے والے تحریک انصاف کے عہدیداران کو پر تکلف کھانا دیا۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں