پتوکی: شہر میں موجود اکلوتا پاکستان پوسٹ آفس کا دفتر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا

ڈاکخانہ بلڈنگ میں آنے والے سائلین کے لئے بیٹھنے کا مناسب انتظام اور پینے کا پانی تک موجودنہیں۔جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران روشنی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکخانہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے

پیر 17 فروری 2020 23:04

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پتوکی شہر میں موجود اکلوتا پاکستان پوسٹ آفس کا دفتر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا۔ڈاکخانہ بلڈنگ میں آنے والے سائلین کے لئے بیٹھنے کا مناسب انتظام اور پینے کا پانی تک موجودنہیں۔جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران روشنی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکخانہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے تفصیلات کے مطابق شہر پتوکی میںپاکستان پوسٹ آفس کا اکلوتا دفتر سہولیات کا فقدان ہونے کی وجہ سے بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا۔

ڈاکخانہ کی بلڈنگ میں بیٹھنے کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پنشن وصول کرنے والے بزرگ شہری گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں۔جبکہ اسی بلڈنگ میں پینے کے پانی کا انتظام بھی نہ ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران پورا ڈاکخانہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے جہاں یو پی ایس یا جرنیٹر تک کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پوسٹ ماسٹر پتوکی کا کہنا ہے کہ پتوکی پوسٹ آفس کیلئے محکمہ سے یو پی ایس،واٹر الیکٹرک کولر اور دیگر سامان کا مطالبہ کیا ہے۔

جیسے ہی محکمہ سامان مہیا کریگا ہم آنے والے سائلین کو ان سے پورا فائدہ دیں گے۔جبکہ شہر کی سماجی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں موجود پاکستان پوسٹ آفس میں آنے والے سائلین ، بزرگ شہریوں اور بلڈنگ کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے جائے تاکہ گورنمنٹ اداروں کی بحالی یقینی ہوسکے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں