میونسپل ٹاون کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں ،سپروائزروں کا ایک اور کارنامہ‘ لاکھوں روپے مالیت مشینیں ناکارہ کرکے خالی پلاٹوں میں لاوارث کرکے کھڑی کر دیں

جمعرات 4 جون 2020 15:09

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) میونسپل ٹاون کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں ،سپروائزروں کا ایک اور کارنامہ میونسپل کمیٹی پتوکی بلدیہ ملازمین نے سیوریج کی صفائی والی نئی لاکھوں روپے مالیت مشینیں ناکارہ کرکے خالی پلاٹوں میں لاوارث کرکے کھڑی کر دیں ڈی سی قصور انتظامیہ نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیکر کرپٹ نا اہل افسران ،سینٹری انسپکٹروں ،سپروائزروں کو فوری طورپر نوکری سے فارغ کر کے نئے ایماندار عملے کو تعینات کریں تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ گندگی کے ڈھیر ،اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہوکر رہ گیا ٹاون ،و میونسپل کمیٹی پتوکی کے سینٹری انسپکٹروں ،سپروائزروں نے علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کرلی جبکہ پتوکی سٹی میونسپل کمیٹی ملازمین نے سیوریج کی صفائی والی لاکھوں روپے مالیت کی نئی مشینیں ناکارہ کرکے خالی پلاٹوں میں کھڑی کرکے لاوارث چھوڑ دیا بلدیہ ملازمین ،افسران کو کوئی پوچھنے والا نہیں ٹاون ،و میونسپل کمیٹی پتوکی کے افسران اور سینٹری انسپکٹروں ،سپروائزروں نے علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کرلی میونسپل کمیٹی پتوکی کے افسران اور سینٹری انسپکٹروں ،سپر وائزروں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جانے لگی شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر نوٹس لیکر کرپٹ نا اہل سینٹری انسپکٹروں ،سپروائزروں کو فوری طورپر نوکری سے فارغ کر کے نئے ایماندار افسران کو تعینات کریں

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں