پتوکی،اسسٹنٹ کمشنر آصف علی ڈوگر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

اتوار 20 ستمبر 2020 16:25

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر آصف علی ڈوگر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ،تحصیل پتوکی میں ایک لاکھ انتالیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر اور تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال پتوکی ایم ایس ڈاکٹر فاروق حیدر اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا , جس میں پولیو سے بچاو کیلئے تحصیل بھر میں 139000 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اور اس حوالے سے 365 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گے،انتظامیہ کے مطابق یہ مہم 21ستمبر سے 5 زور تک جاری رہے گی،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام والدین کو چاہیے کہ پولیو سے بچاو کیلیے اپنے بچوں کو دو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ۔

اس موقع پر سینئر صحافیوں محمد جاوید سہوترا ،محمد نوید بھٹی ،احسن سلیم ،احمد عثمان ساجد ،اظہر طفیل ،محمد وقاص،جمیل حیدر ،محمود خالد گہمن سمیت دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں