ضلع قصور بھر میں پتوکی ،چونیاں ،الہ آباد ،کوٹرادھاکشن ،پھولنگر سمیت دیگر سہولت بازاروں میں آٹا اور چینی کی کوئی قلت نہیں‘سردار محمد آصف نکئی

پیر 26 اکتوبر 2020 14:59

ضلع قصور بھر میں پتوکی ،چونیاں ،الہ آباد ،کوٹرادھاکشن ،پھولنگر سمیت دیگر سہولت بازاروں میں آٹا اور چینی کی کوئی قلت نہیں‘سردار محمد آصف نکئی
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب سردار محمد آصف نکئی ،ایم این اے سردار محمد طالب حسن نکئی ،ایم پی اے پیر مختار احمد آرائیں ،سینئر رہنما پی ٹی آئی سردار محمد ایاز نکئی ،ڈی ایس پی سرکل پتوکی نے پتوکی ، پھولنگر میں قائم سہولت بازاروں اور ڈی پی ایس سکول کا دورہ کیا سہولت بازاروں میں آٹا چینی گھی اور دیگر اشیا قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات سردار محمد آصف نکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قصور بھر میں پتوکی ،چونیاں ،الہ آباد ،کوٹرادھاکشن ،پھولنگر سمیت دیگر سہولت بازاروں میں آٹا اور چینی کی کوئی قلت نہیں مخالفین سوشل میڈیا کے زریعے گھر بیٹھے آٹا اور چینی کے بحران کا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں مخالفین جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے سے باز رہیں عوام با شعور ہیں مخالفین کے ج?انسے میں نہیں آئیں گے میڈیا سے گزارش ہے کہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرے جھوٹی منفی خبریں خبریں لگا کر عوام کو گمراہ مت کریں انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جلوس ،جلسیاں گوجرانوالہ سمیت جگہ جگہ ناکام ہورہی عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا ہے نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا بیرون ملک گے اور وہاں بیٹھ کر عوام کو جھوٹی تسلیوں کے دے رہے ہیں جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں شریف برادران نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا اور ملک کی صنعت و تجارت کو شدید نقصان پہنچایا مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے عمران خان حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پایا ملک میں زرداری ،نواز شریف دور میں گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی الحمد اللہ آج ملک بھر میں بجلی کی کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں اور ترقیاتی کام زورو شور سے جاری ہیں دوسری جانب انہوں نے ڈی پی ایس سکول کا وزٹ کیا اور انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایس سکول کی تعمیر کا باقاعدہ طور آغاز ?وچکا ہے اور اس کی تعمیر جلد سے جلد تعمیر کی جائے گی ڈی پی ایس سکول کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ اور ناقص مٹیریل کا استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کسی نے بھی ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی انشاللہ آئیندہ سال میں ہمارے بچے ڈی پی ایس سکول میں پڑھیں گے اس موقع پر ،ایم این اے سردار محمد طالب حسن نکئی ،ایم پی اے پیر مختار احمد آرائیں ،سینئر رہنما پی ٹی آئی سردار محمد ایاز نکئی ،ڈی ایس پی سرکل پتوکی اکرام خان بلوچ ،جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب پتوکی ،میڈیا ایڈوائزر پی ٹی آئی نوید بھٹی ،طلحہ زبیر اوپل ،صدر تحصیل پتوکی پی ٹی آئی ،انصاف ویلفیئر عبدالرزاق بھٹی ،جنرل سیکرٹری محمد جاوید سہوترا نائب صدر پروفیشنل مرکزی انجمن تاجران ،شیخ احسان ،صدر زمان گولڈن ،یاسر ہاو ،سمیت دیگر اداراوں کے نمائیںندے موقع پر موجود تھے

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں