پتوکی ، محنت کش کے دو جانوروں کی چوری کا مقدمہ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے 9 ماہ بعد نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا

منگل 3 اگست 2021 23:14

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) محنت کش کے دو جانوروں کی چوری کا مقدمہ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے 9 ماہ بعد نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ رسولپور چک نمبر 5 کے رہائشی محنت کش حافظ عمران کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور 1 بھینس و 1 گائے جو نامعلوم چور 24/10/2020 کو چوری کرکے لے گئے تھے جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا البتہ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے 9 ماہ بعد جانوروں کی چوری کا مقدمہ نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا پتوکی شہر کی سماجی تنظیموں نے آئی جی پنجاب پولیس،ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن،ڈی پی او قصور عمران کشور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقدمہ کی ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کیوں ہوئی اور جانوروں کا سراغ کیوں نہ مل سکا۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں