پتوکی ،ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری، 12 ملزمان گرفتار

اتوار 19 ستمبر 2021 17:10

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی او قصور عمران کشور کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں میں12 ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور نے سینئر رپورٹر نوید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کریک ڈان کے دوران بدنام زمانہ 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں تھانہ منڈی عثمانوالا، سٹی پتوکی اور صدر پتوکی پولیس کی طرف سے کی گئی ہیں کریک ڈان میں 4 ڈاکو، 3 خطرناک مجرم اشتہاری، 3 منشیات فروش اور 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس کی کریمنلز کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں