ْپتوکی ‘ من گھڑت جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کروانے والوں کیخلاف 182 کی کارروائی شروع کردی گئی

بغیر کسی لالچ کے ہر مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی میرے دروازے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں میڈیا حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرے اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا‘ایس ایچ او

پیر 20 ستمبر 2021 12:30

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوںسرکاری ملازم لیڈی ڈاکٹر عظمی نواز سمیت 68 شہریوںکیخلاف 182 کی کاروائی شروع کردی جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں نے قتل، زنا کاری، اغوا، تشدد،دھمکیوں،چوری سمیت و دیگر جرم کی شریف شہریوں کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائیں تھی جن میں 16 خواتین بھی شامل تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او ولی حسن پاشا نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ، آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام وحید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور کی خصوصی ہدایت من گھڑت جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کروانے والوں کیخلاف 182 کی کاروائی شروع کردی گئی ہے جھوٹی ایف آئی آردرج کروانے والے یاد رکھیں کہ انکو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے اور بغیر کسی لالچ کے ہر مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی میرے دروازے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں میڈیا حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرے اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور ہر مظلوم کی فوری داد رسی کی جائے گی جھوٹی ایف آئی درج کروانے والوں میںگورنمنٹ ملازم لیڈی ڈاکٹر عظمی نواز، نسیم بی بی،رخسانہ بی بی، نسرین بی بی،، رضیہ بی بی، ریاض بی بی،عزرا پروین،شکیلہ بی بی ،صغری بی بی،شریفاں بی بی ،ساجدہ پروین ، افشاں نواب،نازیہ بی بی ،زبیدہ بی بی ،جمیلہ بی بی ،گلناز بی بی ،پرویز اشرف، دین محمد، امانت علی ،غلام نبی، رحمت علی، ، محمد اعظم،عبد الطیف ،زاہد حسین، فیاض احمد، محمد شکیب علی، چوہدری خضر حیات، حافظ محمد عابد، مشتاق احمد، محمد جمیل،زوہیب علی،محمد ارشد ،عمران، ، محمد حسن، پیر خالد حسین شاہ حسینی، عبدالقدیر، لیاقت علی، پیر خالد حسین شاہ، محمد رمضان، محمد عثمان شریف،، ہدایت علی، ساجد خاں، چوہدری ثناء اللہ، ، محمد سلیم، سعید احمد، محمد عمران، ناصر اقبال، محمد صدیق، جاوید اختر، مقصود سرور، العذر عرف آصف، حاجی محمد اسلم، ملازم حسین شاہ، محمد امجد، محمد اشرف، کرامت علی، زین ارشاد، محمد سرور، اشتیاق احمد، محمد عباس، ثاقب مشتاق، محمد زاہد علی بھٹہ، محمد ظفر اقبال، محمد اسلام، اکبر علی ، نوید عاشق، نواب علی، محمد خالد فاروق، شامل ہیں -

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں